Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد قیصر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل منتقل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی پر 9 مٸی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے
شائع 24 نومبر 2023 02:39pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو 9 مئی کے الزامات میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل بھیج دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو گزشتہ روز صوابی جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں آج مردان کے سیشن جج محمد زیب کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت پیش کرنے سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو طبی معائنے کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا، جہاں ایمرجنسی یونٹ میں ان کا طبی معائنہ ہوا، اور پھر انہیں اے ٹی سی عدالت مردان روانہ کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کرنی ہیں۔

جج محمد زیب نے اسد قیصر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل بھیج دیا۔ انہیں 14 دن بعد عدالت میں پیش کیا جاٸے گا۔

مزید پڑھیں: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

اسد قیصر کی رہائی کے فوری بعد گرفتاری

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اور انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم رہائی کے فوری بعد ہی انہیں جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا اور پولیس انہیں لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی۔

pti

PTI Leaders arrested

asad qaiser arrest