Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں نے میسی کی اہلیہ کے خاندان کو لوٹ لیا، کزن کو گولی مار دی

لوٹے جانے والے سامان کی مالیت 22 ہزار ڈالر بنتی ہے
شائع 24 نومبر 2023 02:37pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

ارجنٹائن کے لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے اہل خانہ کو ڈاکؤوں نے لوٹ لیا۔

ان کے اہل خانہ کو دارالحکومت بیونس آئرس سے 300 کلومیٹر فاصلے پر شمال مشرق میں شہر روزاریو میں لوٹا گیا۔

ڈاکوؤں نے میسی کی اہلیہ کی کزن آگسٹینا سکالیا کو گولی بھی ماردی، واقعہ اس وقت پیش آیا، جب روکوزو کی فیملی کو سُپر مارکیٹ میں ایک ملازم کے ساتھ روکا گیا۔

اہلیہ کے اہل خانہ اپنی ملکیتی سُپر مارکیٹ کے قریب ایک بینک میں رقم جمع کرنے کے لیے گاڑی میں سوار تھے۔

اچانک ایک کار سکالیا کی کار کے قریب آئی اور اسے روکنے کی کوشش کی، تو وہ چوکنا ہوگئی اور ٹکر سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ دوسری گزرنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

اس کے بعد ڈاکوؤں میں سے ایک نے اِس کی کالی گاڑی کی پچھلی کھڑکی کو گولی ماری اور کار کو زبردستی رکنے پر مجبور کیا گیا۔

دو افراد کار سے باہر نکلے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور کار میں جو کچھ تھا، وہ چوری کر کے لے گئے، سامان کی مالیت 22 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

Lionel Messi

Antonela Roccuzzo

Argentine