Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے ناظم امتحانات کو عہدے سے فارغ کردیا

تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل
شائع 24 نومبر 2023 01:32pm
کمیٹی میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن بطور چیئرپرسن ہونگی، تصویر — فائل
کمیٹی میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن بطور چیئرپرسن ہونگی، تصویر — فائل

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں رواں سال سیکنڈری ایجوکیشن پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں ہیر پھیر پر ناظم امتحانات خالد احسان کو فوری عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جو 14 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نتائج میں ہیر پھیر پر ناظم امتحانات خالد احسان کوعہدے فارغ کیا ہے۔

خالد احسان کواپنی اصل پوسٹ ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ کراچی سیکنڈری بورڈ کے معاملات انکوائری کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے ہے، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن بطور چیئرپرسن ہونگی، کمیٹی کے دو ارکان میں یونیورسٹی بورڈ کے 19 گریڈ کا افسر شامل ہوگا۔

کمیٹی رواں سال سیکنڈری ایجوکیشن پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں ہیرپھیرکی انکوائری کرے گی اور امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں پر متعلقہ افسران کے خلاف الزامات کا تعین کرے گی۔

کمیٹی کراچی سیکنڈری بورڈ کے تمام معاملات دُرست کرنے کیلئے سفارشات دے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کو 14 دن میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Sindh government

Board of Secondary Education Karachi

Education Karachi