Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈریگن پھل: نام ڈرانے والا سہی لیکن فوائد جان کر آپ کھانے کی خواہش کریں گے

اس پھل میں وٹامن سی جیسا اینٹی آکسائیڈنٹس بہت ذیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے
شائع 24 نومبر 2023 03:59pm
تصویر-فری پک
تصویر-فری پک

اکثر ہم پھلوں کو ناشتے یا دوپہر کے وقت اپنی غذا میں شامل رکھتے ہیں، اگر آپ اس روٹین میں ڈریگن پھل بھی شامل کرلیں تو یہ سپر فوڈ آپ کے جسم کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

ڈریگن پھل کافی دلچسپ شکل رکھتا ہے، اس کی سبز پتوں کے ساتھ گلابی جلد ہوتی ہے اورگودے کے ساتھ سیاہ بیج ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے جیسے کہ یہ ناشپاتی اور کیوی کا مرکب ہو۔

اس کا نام تھوڑا سا ڈرانے والا ہوسکتا ہے لیکن اس کے بہت سے صحت مند فوائد ہوتے ہیں ۔

ہاضمے کا مسئلہ ہو یا کمزور مدافعتی نظام ، ڈریگن فروٹ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں سمیت بہت سے لوگ اس کا استعمال بہت ذیادہ کرتے ہیں۔

امریکی نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی 2017 کی ایک تحقیق کے محققین نے پھل کھانے کے بعد خون میں گلوکوز کی کمی دیکھی ہے۔

ڈریگن پھل میں وٹامن سی جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس بہت ذیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو کہ آپ کے خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

یہاں کچھ اہم فوائد ہیں جو آپ کی مکمل صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

دل کی صحت

ڈریگن فروٹ میں فائبر اور فائدہ مند چربی ہوتی ہے جس کی وجہ سے خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس میں موجود قدرتی مرکبات دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مدافعتی نظام

ڈریگن فروٹ میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ آپ کو ایک مضبوط مدافعتی نظام کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ کا جسم انفیکشن اور بیماریوں سے لڑسکے۔

ہاضمے کے لیے مفید

ڈریگن فروٹ میں موجود فائبرز آپ کے ہاضمہ کے لئے سود مند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ غذائی فائبرزآپ کی آنتوں کی باقاعدگی سے حرکت میں مدد دیتے ہیں اور قبض کی حالت سے روکتے ہیں۔

##مزید پڑھیں

بیل گری، ان گنت فوائد سے بھرپور پھل

وزن کم کرنا ہے تو بس یہ پھل کھا لیں

کونسا پھل کس وقت کھانا صحت کو نقصان پہنچاتا ہے؟

وزن متوازن رکھنے میں مدد

جن افراد کو کیلوریز کے بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے وہ اس پھل کو خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ دیگر پھلوں کی نسبت اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

جلد کی صحت

ڈریگن فروٹ میں وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس ہونے کی وجہ سے یہ آپ کی صحت مند جلد کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈریگن فروٹ میں موجود وٹامن سی کولیجن کی پیداوار بڑھانے میں مدد کرتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی لچک بڑھانے اور جھریاں کم کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

lifestyle

digestion

Immune power

Healthy food

Weight management

healthy skin