Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے پھٹے جوتے وائرل، ’اب نیا ٹرینڈ شروع ہوگا‘

کترینہ کے ساتھ موجود سلو بھائی کے جوتوں نے نئی بحث کا آغاز کردیا
شائع 24 نومبر 2023 12:28pm
تصویر -انسٹا گرام
تصویر -انسٹا گرام

بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں کترینہ کیف کے ان کی ایک صحافی کو انٹرویو کے دوران لی گئی تصویر نے دیکھنے والوں کوحیران کردیا

اسکریننگ کے دوران وائرل ہونے والی اس تصویرکے سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کا پُرتجسس اور حیران کن ردعمل سامنے آیا۔

بظاہرسلمان خان معمول کے مطابق نظر آرہے ہیں لیکن جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی وہ اداکار کے ’جوتے‘ تھے۔

ادکارنے دانستہ یا نادانستہ پھٹے ہوئے جوتے پہن رکھے تھے۔

فلم ’ٹائیگر 3‘ کی کامیابی کا جشن منانے والے اداکار کی اس ’حالت‘ پر مداحوں نے فوراًسے تبصروں کا آغاز کردیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’نیا ٹرینڈ شروع ہوگا۔‘

جب کہ ایک اور نے کہا، ’ٹھیک ہے، وہ جوتے اس کے لیے آرام دہ ہوسکتے ہیں !۔‘

سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے رد عمل ظاہر کیاکہ ’وہ سلمان خان ہیں انہیں دکھاوے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

ایک مداح نے لکھا کہ ’ ہمیں سلمان خان سے سیکھنا چاہئیےوہ ایک بہت بڑا اسٹار ہونے کے ناطے مہنگے ترین جوتے خرید سکتا ہے پھر بھی اس نے پھٹے ہوئے جوتے پہن رکھے ہیں۔’

مزید پڑھیں

سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، ویڈیو وائرل

کیا کرسٹیانو رونالڈو نے سلمان خان کو نظر انداز کردیا ؟

بھارتی فلم ’ٹائیگر 3‘ پر مشرق وسطی میں پابندی عائد

کئی مداحوں نے سلمان خان کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ’لوگوں کے لئے ہمدردی رکھتے ہیں۔‘

ایکس پر شیئرکی جانے والی تصویر کو اب تک 42 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ٹائیگر 3 میں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ’ ٹائیگر’ کا کردار ادا کیا ہے اور کترینہ کیف زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے

Salman Khan

Bollywood

Katrina Kaif

lifestyle

ٰIndia

X Twitter

Tiger3

Film Screening