Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں افغانستان کا سفارت خانہ بند، تالے لگا دیے گئے

تمام افغان سفارت کار چابیاں چھوڑ کر چلے گئے
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 08:27pm
تصویر — روئٹرز
تصویر — روئٹرز

بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے اور اسے تالے لگا دیے گئے ہیں، جب کہ تمام افغان سفارت کار چابیاں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مکمل بند کر دیا گیا ہے، اور افغان سفارت خانہ کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سفارتخانہ افغان اور بھارتی حکومت کی مرضی سے بند ہوئے، جمعرات کو نئی دہلی میں افغان سفارت خانے کا آخری دن تھا، اور اب افغانستان کا کوئی سفارت نمائندہ دہلی میں کام نہیں کر رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افغان سفارت کار چابیاں چھوڑ کر چلے گئے۔

دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سبکدوش ہونے والے سفیر نے جمعہ کو ایک بیان میں سفارت خانہ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل طالبان کی جانب سے بے دخل کیے گئے افغان حکومت کے سفارت کار بھارتی حکومت سے ویزا میں توسیع حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

بھارت طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا ہے، جس نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور سفیر فرید ماموندزے اور مشن کے عملے کو وہاں رہنے، ویزے جاری کرنے اور تجارتی معاملات کو سنبھالنے کی اجازت دی تھی۔

ستمبر میں سفیر اور سینئر عملہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے یورپ اور امریکا روانہ ہوئے، جس کے بعد سفارتخانے نے کہا کہ وہ اپنا کام معطل کر رہا ہے۔

afghanistan

Taliban Government

ٰIndia

Delhi

Afghanistan Embassy