Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور جمائما کے صاحبزادے قاسم نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا

بیٹے کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکرنے والی جمائما نےقاسم کو مبارکباد دی۔
شائع 24 نومبر 2023 10:45am
تصویر: جمائماخان/ ایکس ہینڈل
تصویر: جمائماخان/ ایکس ہینڈل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جمائما کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا۔ قاسم نے ایک نئی ایپ لانچ کی ہے جس کا نام میفو (MIFU) مارکیٹنگ رکھا گیا ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹے کی اس نئی شروعات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ چیئر کی۔

بیٹے کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکرنے والی جمائما نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قاسم کو مبارکباد پیش کی۔

جمائما کا کہنا ہے کہ وہ قاسم کی جانب سے اپنے کاروبار کے آغاز پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں میفو مارکیٹنگ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بتایا۔

میفو مارکیٹینگ دراصل فری لانسرز کیلئے بنایا گیا ایک پلیٹ فارم ہے جس کے تحت وہ نینو، مائیکرو اورمیکرو لیول پر معقول آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم سے کوئی بھی فری لانسربڑے یا چھوٹے پیمانے پر اپنے کانٹینٹ سے رقم کما سکتا ہے، اس کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ فالوورز کی تعداد کتنی ہے۔

قاسم کی اس ایپ کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ فری لانسرز بغیر کسی پریشانی کے اپنا کانٹینٹ مونیٹائز کرسکتے ہیں۔پیسے کمانے کیلئے یہ ضروری نہیں ہے کہ فری لانسرز کے پاس اچھے خاصے فالوورزہوں۔

خواہشمند بس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،لاگ ان کر کےاپنی پروفائل تشکیل دیں، کانٹیٹ شیئر کریں اور آمدنی حاصل کریں۔

imran khan

Jemima Goldsmith

MIFU

Kasim Khan