Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم اکرم اور شنیرا کا گھر برائے فروخت

یہ خوبصورت گھر 9 سال تک اس جوڑی کی ملکیت رہا ہے
شائع 24 نومبر 2023 10:30am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آسٹریلوی شہر میلبورن میں موجود گھر فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنی فیملی کے ہمراہ اس خوبصورت گھر میں رہائش پذیر تھے۔

آسٹریلیا میں وسیم اور شنیرا کا یہ پُر آسائش گھر 9 برس تک ان کی ملکیت رہا ہے، ابتدائی چند سالوں میں یہ فیملی یہاں مقیم تھی تاہم گزشتہ 2 برس سے یہ گھر وسیم اکرم اور ان کی فیملی نے کرائے پردے رکھا تھا۔

3 بیڈ روم والے اس گھر کو سابق کرکٹر نے آکشن کیلئے پیش کردیا ہے۔ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے مطابق اس خوبصرت گھرکی لوکیشن بہترین ہے۔

مزید پڑھیں:

وسیم اکرم اپنی پہلی بیوی ہما کو یاد کرتے ہوئے انٹرویو کے دوران رو پڑے

وسیم اکرم کا شارک سے آمنا سامنا

شنیرا اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اس گھر میں رہنے والے افراد قدرتی مناظر کو اپنی آنکھ سے دیکھنے کا لطف اٹھائیں گے۔

کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں آس پاس زبردست کمیونٹی میسر آئی اور یہاں بہترن اسکول بھی موجود ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس گھر کی قیمت 1.9 ملین ڈالر کے آس پاس کی توقع کی گئی ہے۔

Auction

waseem akram

Shaniera Akram

MELBOURNE

lifestyle

پہلا صفحہ

9 years