Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 59 ہزار کی حد عبور کر گیا
شائع 24 نومبر 2023 05:19pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں ایک کے بعد ایک ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کرگیا، رواں ہفتے ہنڈریڈ انڈیکس میں 2000 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 23 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 701 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 899 پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی

آئی ایم ایف شرائط پر جنوری سے گیس مزید 200 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس بڑھ کر 59242 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کا پہلا سیشن مثبت رہا اور 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 59502 پر پہنچ گیا، پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 498 پوائنٹس اضافے سے 59398 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس کے سابق ڈائریکٹر امین یوسف کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری پر مارکیٹ اپنا ردعمل ظاہر کر رہی ہے، ملک کے سیاسی و معاشی حالات میں بہتری کی وجہ سے مارکیٹ مثبت سمت میں گامزن ہے، شرح سود میں کمی کی توقعات پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 5 ماہ کے دوران انڈیکس میں تقریبا 19 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں تقریبا 2000 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

PSX

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)