Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
شائع 24 نومبر 2023 09:30am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آلودہ ترین شہروں میں لاہور اور کراچی کونسے نمبر پر ہیں؟

موسم سرما میں بیماریوں سے بچنا بہت آسان ہے

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد

Met Office

Weather Change