Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

ای سی سی کی ربیع سیزن 2023 کیلئے یوریا کھاد کی درآمد کی اجازت
شائع 24 نومبر 2023 09:07am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے ربیع سیزن 2023 کے لئے یوریا کھاد کی درآمد کی اجازت دے دی۔

اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے لئے جولائی تا ستمبر 2023 کیش کریڈٹ کی سمری کا جائزہ لیا گیا، ای سی سی نے پنجاب کے لئے 540 ارب جب کہ سندھ کے کے لئے 214 ارب روپے کیس کریڈٹ منظور کرلیے۔

اس طرح ای سی سی نے 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں بلوچستان جھل مگسی میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے مارجنل پالیسی پرائسنگ مراعات دینے کا فیصلہ جب کہ فاٹیمافرٹ اور ایگریٹیک کو یوریا کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گیس کی فراہمی پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 پلانٹس کو آر ایل این جی اوگرا کے نوٹیفائیڈ ریٹ کی بنیاد پر چلانے کی ہدایت کردی اور ایس این جی پی ایل کے لیے اوگرا کی طے شدہ ریونیو ریکوائرمنٹ کے ذریعے تفریق کی رقم وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

ECC

medicine

caretaker federal government