Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معورف بھارتی اداکار فراڈ اسکیم میں پھنس گئے

منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب
شائع 24 نومبر 2023 12:31am

بھارتی تفتیشی ایجنسی نے 100 کروڑ کی فراڈ اسکیم میں انکوائری کیلئے نامور بھارتی اداکار پرکاش راج کو طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فراڈ ایک جیولر برانڈ نے کیا ہے اور اداکاراس جیولر کے کچھ عرصہ برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں۔ تفتیشی ایجنسی نے جیولر برانڈ کی مختلف برانچوں پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ پرکاش راج کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ’پرانوو جیولرز‘ کے اسٹور مختلف صارفین کی شکایات کے بعد اکتوبر میں بند کردیئے گئے تھے۔

تامل ناڈو میں جیولر برانڈ کے مالک مدھان اور ان کی بیوی کیخلاف کیس بنایا گیا اور انہیں مختلف نوٹسز جاری کیے تھے۔

Prakash Raaj