Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پراسرار الاسکا ٹرائی اینگل، جہاں جانے والے 20 ہزار افراد آج تک واپس نہ لوٹے

یہاں جانے والی کئی مشہور شخصیات بھی غائب ہوگئیں
شائع 23 نومبر 2023 11:56pm

الاسکا ٹرائی اینگل ویسے تو برمودا ٹرائی اینگل سے کم مشہور ہے، لیکن یہاں ہونے والی پراسرار گمشدگیوں کے باعث انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

الاسکا کے قریب اس دور افتادہ علاقے جوناؤ میں، لوگوں کی ایک حیران کن تعداد غائب ہوچکی ہے، جس کا تخمینہ 1970 کی دہائی سے 20 ہزار کے قریب لگایا گیا ہے۔

یہاں لاپتا ہوانے والے افراد کی سالانہ شرح تقریباً 2,250 افراد ہے۔

اس علاقے کی آبادی تو انتہائی کم ہے لیکن اس کے باوجود اس علاقے نے پراسرار شہرت حاصل کی ہے۔

جغرافیائی طور پر، الاسکا ٹرائی اینگل جنوب میں اینکریج اور جوناؤ اور شمالی ساحل پر اتقیاگوک (سابقہ بیرو) کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔

یہاں اہم شخصیات، جیسے کہ امریکی ایوان کی اکثریتی رہنما ہیل بوگس اور کانگریس مین نک بیگیچ تک غائب ہوچکے ہیں، جو 1972 میں ایک پرواز کے زریعے اینکریج سے جوناؤ جا رہے تھے۔

تلاش کی متعدد کوششوں کے باوجود نہ تو طیارہ ملا اور نہ ہی اس میں سوار افراد بشمول پائلٹ ڈان جونز کی کوئی لاش ملی۔

ایک اور حیران کن کیس میں ایک 25 سالہ نوجان گیری فرینک سودرڈن شامل ہیں، جو 1970 کی دہائی کے وسط میں الاسکا کے بیابان میں شکار کے سفر کے دوران غائب ہو گئے تھے۔

1997 میں، دریائے پورکیپائن کے کنارے سے ملنے والی ایک انسانی کھوپڑی کو بعد میں 2022 میں ڈی این اے تجزیہ کے ذریعے سودرڈن کے طور پر شناخت کیا گیا۔

امریکی فوج کے تفتیش کاروں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سودرڈن کی موت ممکنہ طور پر ریچھ کے ساتھ مقابلے میں ہوئی تھی۔

الاسکا ٹرائی اینگل کا راز کیا ہے؟

الاسکا ٹرائی اینگل کو مافوق الفطرت اور سازشی نظریات کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جن میں اڑن طشتریاں، بِگ فُٹ اور ییٹی جیسی مخلوقات قابل ذکر ہیں اور کثرت سے ان مخلوقات کےیہاں دیکھے جانے کی اطلاعات دی جاتی ہیں۔

گمشدگیوں کی مختلف وضاحتوں میں الیکٹرومیگنیٹک ڈسٹربنس سے لے کر کمپاسز کو متاثر کرنے والی خلائی مخلوق اور وینڈیگو نام کی ایک آدم خور عفریت کے ساتھ آمنا سامنا شامل ہے۔

وینڈیوگو ایک افسانوی وجود ہے جس کی جڑیں الگونکوئن فرسٹ نیشنز قبائل کی لوک داستانوں میں ہیں۔

ڈسکوری چینل کی دستاویزی فلم میں عینی شاہدین نے علاقے میں پراسرار اڑن طشتریوں کے نظارے بیان کیے، جن میں مثلثی اشیاء کی وضاحت کی گئی جنہوں نے ہوا بازی کے روایتی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

لاپتہ افراد کے کیسوں کی تفتیش کرنے والے تجربہ کار ریسکیو ورکرز کی رپورٹوں میں پریت کی آوازوں، الجھنوں اور چکر آنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ الاسکا کے بیابان کی ایک نامعلوم خصوصیت ہے۔

اڑن طشتریوں کی ماہر ڈیبی زیگلمیئر نے مشورہ دیا کہ الاسکا کی بہت کم آبادی والی فطرت اسے خلائی مخلوق کے لیے پرکشش بناتی ہے۔

غیر معمولی تفتیش کار جونی اینوک نے خفیہ فوجی مداخلت کا خیال ظاہر کیا۔

اگرچہ اکثر الزام خلائی مخلوق پر ہی لگایا جاتا ہے۔

کرپٹوزولوجسٹ کلف بارک مین نے گمشدگیوں کے پیچھے مجرم کے طور پر بگ فٹ کے مقامی ورژن کی موجودگی کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

weird

Aliens

Alaska Triangle

Bermuda Triangle

Big Foot

Yeti