Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہٹلر کے عروج جیسی پیشگوئیاں کرنے والے نوسٹراڈیمس کی 2024 کے حوالے سے پریشان کن پیشگوئیاں

2024 میں کیا تباہیاں آںے والی ہیں اور کون مرنے والا ہے؟
شائع 23 نومبر 2023 11:24pm

اپنی پیشگوئیوں کیلئے مشہور فرانسیسی فلسفی نوسٹراڈیمس نے 2024 کے لیے کچھ پریشان کن پیش گوئیاں کی تھیں جو اب منظر عام پر آگئی ہیں۔

لوگوں کا دعویٰ ہے کہ نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیاں صدیوں پر محیط ہیں، جن میں ایڈولف ہٹلر کے عروج اور امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل جیسے تاریخی واقعات کا درست اندازہ پیش کیا گیا تھا۔

ان کی پیش گوئیوں میں ملکہ الزبتھ دوم کا 2022 میں انتقال بھی شامل ہے۔

تجزیہ کار اور ماہرین اب ان کی 2024 کے حوالے سے پیش گوئیوں کے مضمرات کو سمجھنے کے لیے ان کی تحریروں کا تجزیہ کر رہے ہیں، جس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی ممکنہ دستبرداری ، ایک بڑی جنگ، اور ممکنہ ”عظیم قحط“ کو جنم دینے والے سیلاب شامل ہیں۔

نوسٹراڈیمس کی ایک مرکزی پیش گوئی ”جزیروں کے بادشاہ“ کے ارد گرد گھومتی ہے جسے ”زبردستی باہر“ نکال دیا جائے گا۔

اگرچہ اس پیش گوئی میں کسی مخصوص شاہی شخصیت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن قیاس آرائیاں شاہ چارلس کی جانب سے دستبرداری کے ممکنہ امیدوار کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

نوسٹراڈیمس کے الفاظ میں کہا گیا ہے کہ جزائر کے بادشاہ، جو ایک متنازعہ طلاق سے گزریں گے، انہیں ’زبردستی نکال دیا جائے گا‘ اور ان کی جگہ ’ایک ایسا شخص لے گا جس کے پاس بادشاہ کا کوئی نشان نہیں ہوگا۔‘ یا یوں کہیں کہ جس کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں ہوگا۔

کتاب ”پرافیسیز آف نوسٹراڈیمس“ (نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیاں) کے مصنف اور ماہر ماریو ریڈنگ تجویز کرتے ہیں کہ بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا پر مسلسل حملے ان کے استعفے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایک عالمی تباہی اور چین کے ساتھ ممکنہ جنگ

نوسٹراڈیمس نے ایک تباہ کن سونامی اور ”عظیم سیلاب“ کی بھی پیشی گوئی کی ہے جو دنیا کے کچھ حصوں کو تباہ کر دے گی، اس کے بعد ایک تباہ کن ”عظیم قحط“ آئے گا۔

نوسٹراڈیمس نے خبردار کیا کہ زمین مزید بنجر ہو جائے گی، اور زبردست سیلاب آئے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سونامی کھیتی باڑی کو متاثر کر سکتی ہے، جو شدید قحط کا باعث بنے گا۔

نوسٹراڈیمس نے 2024 میں ایک پرتشدد بین الاقوامی تنازعہ کی پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے ڈحکے چھپے الفاظ میں بیان کیا کہ ’سرخ مخالف خوف سے پیلا ہو جائے گا۔ عظیم سمندر خوف میں مبتلا ہوجائے گا۔‘

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ ایشیا میں چین کے ساتھ نیٹو ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعے کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر پرتشدد فوجی تنازعے یا ہمہ گیر جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک اور پیش گوئی میں نوسٹراڈیمس نے ایک نئے پوپ کی تقرری کی توقع ظاہر کی ہے۔

پوپ فرانسس، اگلے سال 88 سال کے ہو جائیں گے، نوسٹراڈیمس نے ان کی جگہ لیے جانے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لکھا ’انتہائی پوپ کی موت کے ذریعے اچھی عمر کا ایک رومن منتخب کیا جائے گا۔‘

Nostradamus

2024 prophecies

2024 predictions