Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائلڈ اسٹار احمد کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں

اہلِ خانہ اور صحافی وسیم بادامی نے تصدیق کردی
شائع 23 نومبر 2023 10:16pm

پاکستانی چائلڈ اسٹار احمد شاہ کو کون نہیں جانتا، ایک میم کے طور پر مشہور ہونے والے احمد شاہ کے ناصرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی چرچے ہیں اور ان کے کئی مداح ہیں۔

لیکن احمد شاہ کے انہین مداحوں کیلئے ایک افسوس ناک خبر جاری کی گئی ہے۔

احمد شاہ کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن عائشہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئی ہے۔

انسٹاگرام پر احمد شاہ کے اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ ہماری بیٹی عائشہ آج ہمیں چھوڑ گئی۔

انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا گیا کہ ’بے شک ہمیں اللہ پاک کی طرف ہی لوٹ کے جانا ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ احمد کی بہن عائشہ کیلئے دعائے مغفرت کی جائے‘۔

پاکستان کے معروف صحافی و میزبان وسیم بادامی نے بھی سوشل میڈیا پر احمد کی بہن کے انقتال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

انہوں نے عائشہ کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر اور ان کی آخری آرام گاہ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

Ahmed shah

Sister Death