Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم اینیمل، رنبیر کپور کی دھواں دھار انٹری

فلم یکم دسمبر کو پانچ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی
شائع 23 نومبر 2023 09:09pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کی انیمیل کے ساڑھے تین منٹ طویل ٹریلر کو جمعرات کی سہ پہر ریلیز کیا گیا جس کی کاسٹ میں انیل کپور، رشمیکا مندانہ، بوبی دیول بھی شامل ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کی پرورش اور خاندان کے ساتھ پریشان کن تعلقات کے نتیجے میں وہ سیدھے سادے انسان سے ایک کرمنل بن جاتے ہیں۔

فلم میں اپنے والد انیل کپور کی محبت میں جنونی دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔

رنیبر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔

فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی کے مطابق فلم کا رن ٹائم تین گھنٹے 21 منٹ سے زائد ہے جبکہ سنسر بورڈ نے اسے اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

اگست کی ریلیز سے ملتوی ہونے کے بعد ’اینیمل‘ یکم دسمبر کو پانچ زبانوں میں تھیٹر میں ریلیز کے لیے شیڈول ہے، جس کا باکس آفس پر وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ کے ساتھ ٹکراؤ ہے۔

ranbir kapoor

Film Animal