Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین کراچی انٹر بورڈ کو تبدیل کردیا

سندھ میں انٹر اور سیکنڈری بورڈ کی سربراہان کو تبدیل کردیا گیا
شائع 23 نومبر 2023 08:53pm

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چیئرمین کراچی انٹربورڈ کو تبدیل کردیا۔

سندھ میں انٹر اور سیکنڈری بورڈ کی سربراہان کو تبدیل کردیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین کراچی انٹربورڈ کو تبدیل کردیا، چیئرمین کراچی انٹر بورڈ پروفیسر نسیم میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

چیئرمین کراچی انٹربورڈ پروفیسر نسیم میمن کو لاڑکانہ بورڈ کا چیئرمین مقررکردیا گیا جبکہ نسیم احمد میمن لاڑکانہ بورڈ میں 30 جون 2024 تک چیئرمین رہیں گے۔

چیئرمین انٹر اینڈ سیکنڈری بورڈ لاڑکانہ سکندر علی کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ سکندر علی کو انسپکٹر آف انسٹی ٹیوشن بھیج دیا گیا۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور احمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا، اس کے علاوہ سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اکرم سموں کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ نتائج منسوخ کرنے کا حکم

انٹرکامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز لڑکیاں لے اُڑیں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے عزرا نسیم کو ناظم امتحانات کے عہدے سے ہٹادیا جبکہ کراچی انٹربورڈ کے سیکرٹری کاشف صدیقی کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

karachi

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Maqbool Baqar

maqbul baqir

karachi inter board