Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگا‘

کوشش کررہے ہیں کہ حجاج کرام کو ایئر ٹکٹس پر رعایت مل جائے، انیق احمد
شائع 23 نومبر 2023 08:40pm

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حج ایک لاکھ روپے سستا ہوگا، کوشش کررہے ہیں کہ حجاج کرام کو ایئر ٹکٹس پر رعایت مل جائے، اس معاملے پر ائیر لائنز سے بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے۔

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کی طرف سے تعظیم الحرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا پچھلے سال کی نسبت ایک لاکھ روپے حج سستا کرچکے ہیں، ایئر ٹکٹس میں رعائت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کا فلسطین کے حوالے سے بھی ایک مؤقف ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرکے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہراشرفی نے کہا کہ حکومت نے حج بھی سستا کیا ہے اور ڈالر کو بھی ڈنڈے کے ذریعے نیچے لائے ہیں، پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو بھی چاہیئے کہ وہ حجاج کرام کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

تقریب سے خطاب میں شرکاء نے حج کی اہمیت اوردونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اسلام آباد

Hajj

Hajj policy

Aneeq Ahmed

Hajj 2024

Federal Minister for Religious Affairs