Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ کے بعد اگلی پاکستانی سپر اسٹار کون ہوگی؟ فہد مصطفیٰ نے بتا دیا

فہد اپنی اگلی فلم کس کے ساتھ کرنا چاہیں گے؟
شائع 23 نومبر 2023 07:13pm

پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ماہرہ خان کو موجودہ سپر اسٹار قرار دیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ جلد ہی ان کی جگہ کوئی اور اداکارہ لینے والی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کی میزبانی میں جاری شو ”دی شعیب اختر شو 2.0“ میں شرکت کے دوران فہد مصطفیٰ نے ہانیہ عامر کی اداکاری اور ان کی پرفارمنس کو سراہا اور اپنے اگلے پروجیکٹس میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سوالات کی سیگمنٹ میں ان سے پوچھا گیا کہ ’موجودہ نسل کی تین اداکاراؤں کا نام بتائیں جن کے ساتھ آپ فلم کرنا چاہیں گے؟‘

سوال کے جواب میں فہد نے کہا: ’ہانیہ، ہانیہ اور ہانیہ۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کیونکہ میرے خیال میں اگر کسی میں سٹار بننے کی صلاحیت ہے تو وہ ہانیہ ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ بہت محنتی ہے اور دل کی بھی اچھی اور بہت محنتی اداکارہ ہے‘۔

فہد نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ہانیہ ان کی آنے والی فلم کا حصہ بن سکتی ہیں، اور یہ بھی کہا کہ وہ کچھ پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک اس کا انکشاف نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ایک بار جب یہ (پروجیکٹس) ہو جائیں اور ختم ہو جائیں، تب آپ اس کے بارے میں بات کریں۔ لیکن ہاں، ہم کچھ کرنے والے ہیں‘۔

مہوش حیات اور ماہرہ خان کے ساتھ اپنے وسیع تعاون کے حوالے سے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فہد نے کہا، ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ نظم و ضبط والی خواتین ہیں جو اس کی اہمیت کو کو سمجھتی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ پرفارم کرنا پسند کرتی ہیں۔ میں نے نبیل (قریشی) کے ساتھ شاید پانچ یا چھ فلموں میں کام کیا ہے۔ میرے خیال میں اس ملک میں باصلاحیت آبادی کہیں زیادہ ہے۔ تاہم، ہمارے تعاون کی وجہ یہ ہے کہ ہم فلم کے بیانیے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس خیال کا اظہار بھی کی کہ پاکستان کی اگلی سپر اسٹار ہانیہ عامر ہوسکتی ہیں۔

mahira khan

Hania Aamir

Fahad Mustafa