Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط، پولنگ اسٹاف کی فہرستیں مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی فہرست بھی مانگ لی
شائع 23 نومبر 2023 06:46pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے لیے کام تیز کردیا۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیے جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبوں سے پولنگ اسٹاف کی فہرستیں مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہو گی، آئین کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی فہرست بھی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری توانائی کو بھی مراسلہ لکھ دیا اور وزارت توانائی سے افسران کی فہرست مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی مراسلہ لکھا گیا، جس میں نیشنل بینک اور متعلقہ بینکس کے افسران کی بھی فہرستیں طلب کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اکاؤنٹ جنرل کو بھی مراسلہ لکھ کر افسران کی فہرست مانگ لی۔

الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جلد فہرستیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

provincial chief secretaries

polling staff