Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عیدین کب ہوں گے، امارات نے 2024 کی اسلامی تعطیلات کا اعلان کردیا

رمضان، عیدیں اور دیگر چھٹیاں کن تاریخوں کو ہوں گی؟
شائع 23 نومبر 2023 06:27pm

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سال 2024 کی سالانہ چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔

یو اے ی حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 8 سے 12 اپریل اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 سے 18 جون تک ہوں گی۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

عرب ماہرین فیلکیا کی پیشگوئی کے مطابق رمضان المبارک 12 مارچ 2024 سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ 11 اپریل بروز جمعہ آخری روزہی متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امید ہے 12 اپریل بروز ہفتہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔

اس کے علاوہ اعلان کردہ تعطیلات میں یکم جنوری کو سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی کو، یومِ عرفہ 15 جون کو، 12 ربیع الاول 15 ستمبر جبکہ 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں۔

UAE

Gazetted Holidays