Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سمیت دیگر شہروں سے کئی رہنماؤں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

پارٹی چھوڑنے والوں میں عبدالکریم خان، خالد گھرکی، طارق محمود باجوہ اور ندیم ہارون شامل
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 09:16pm

لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا، پارٹی چھوڑنے والوں میں عبدالکریم خان، خالد گھرکی، طارق محمود باجوہ اور ندیم ہارون شامل ہیں۔

مزاحمتی سیاست اور پی ٹی آئی پالیسی کے بعد لاہور سے مختلف رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں لاہور سے پی پی 148 کے امیدوار عبدالکریم خان اور پی پی 150 کے خالد گھرکی شامل ہیں۔

شیخوپورہ سے ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد اقبال شامل پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

ننکانہ صاحب سے این اے 111 کے امیدوار امیدوار طارق محمود باجوہ پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

قصور سے این اے 131 کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، علی نواز اعوان اور آصف نکئی بھی خان کا ساتھ چھوڑ گئے

اسد عمر کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی، سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں رہ کر مثبت سیاست کو پروان نہیں چڑھایا جا سکتا۔

Sheikhupura

lahore

kasur

PTI Leaders Left Party

nanka sahib