Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایموشنل ڈیمیج: شوہر کی بے وفائی پر پیسے واپس مانگنے والی خاتون کو ائیر لائن کا طنزیہ جواب وائرل

ریان ایئر نے اپنے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'جذباتی سامان کی قیمت اضافی ہوتی ہے'
شائع 23 نومبر 2023 06:15pm
تصویر- روائٹر
تصویر- روائٹر

غیر ملکی ائیر لائن ”ریان ایئر“ نے ایک خاتون کو شوہر کی بے وفائی کے باعث ٹکٹ کے پیسے واپس مانگنے پر ایسا جواب دیا کہ لوگ اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

خاتون نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ کے ذریعے ”ریان ایئر“ سے عجیب و غریب درخواست کی۔

وہ ایئر لائن سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی چاہتی تھیں، جس کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ’انہیں ابھی پتہ چلا تھا کہ ان کے شوہر کے کسی کے ساتھ تعلقات ہیں۔‘

مسافر کارلی براڈو نے ایکس پر لکھا کہ ’میں نے اپنے اور اپنے شوہر کے جانے کے لیے فلائٹس بک کروائیں لیکن مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ اس کا کسی سے تعلق ہے، کیا آپ ٹکٹ کے پیسے واپس کر سکتے ہیں یا کم از کم میرا نام تبدیل کر دیں ۔‘

ریان ایئر نے ان کی درخواست کا جواب طنز کے ساتھ اسی پوسٹ پر دیا جس کے بعد بہت سے رد عمل سامنے آئے۔

ریان ایئر نے اپنے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جذباتی سامان کی قیمت اضافی ہوتی ہے، کارلی۔‘

یہ پوسٹ کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئی اور صرف ایک دن میں 3 ملین سے زیادہ باراس پوسٹ کو دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں

ترک ایئر لائن بدتمیز مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر پھینک گئی

ہوائی جہاز کا سستا ٹکٹ خریدنے کے لیے چند مفید تجاویز

قومی ایئر لائن کی بندش سے متعلق خدشات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پی آئی اے

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ’خاتون نے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے یہ سب کچھ کیا اور ان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘

کچھ کا کہنا تھا کہ ’یہ آن لائن بہترین کسٹمر فیڈ ہے۔‘

جبکہ کچھ لوگ اس صورتحال پر ہنسنے کے سوا کچھ نہیں کر سکے۔

Women

lifestyle

X Twitter

Rayan Air

Social media Account

Ticket Booking Cancelation