Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا
شائع 23 نومبر 2023 04:11pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

ایف آئی اے نے ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جو خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم دانیال مختار کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا، اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا، اور اس نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ کیا، جس کے بعد وہ قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے، جب کہ اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

FIA

harassment

sexual harassment

Punjab police

rawalpindi police