ہائپر پگمنٹیشن: چہرے کے سیاہ دھبوں کا بہترین علاج ملیٹھی
آپ کی جلد کی رنگت میں تبدیلی دراصل جلد میں موجود خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے، میلانن نامی کیمیکل جلد میں ان ہی خلیات کے ذریعہ بنتا ہے اور یہی کیمیکل آپ کی جلد کی رنگت کے لئے ذمہ دار ہے۔
ہائپر پگمنٹیشن ایک ایسی حالت ہے جو آپ کی جلد کو سیاہ کرنے کا سبب بنتی ہے۔ یہ آپ کی جلد یا آپ کے پورے جسم کو دھبوں سے متاثر کرسکتا ہے۔
مُلیٹھی جسے لیکوریس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے آیوروید کی دنیا میں بہت مقبول ہے۔
ملیٹھی یا لیکوریس جلد کی صحت کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے، اس میں اینٹی سوزش، اینٹی مائکروبیل، اینٹی ایجنگ، زخم بھرنے، اور مدافعتی صلاحیتوں کو بڑھانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی طرف سے 2013 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملیٹھی کا عرق ’ہائپرپگمنٹیشن‘ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
ملیٹھی قدیم زمانے سے ہندوستانی جلد کی دیکھ بھال کا ایک حصہ رہا ہے۔
یہ رنگت کی شفافیت بڑھانے اور جلد کے رنگ کو ایک ٹون میں کرنے میں مدد کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ہائپر پگمنٹیشن اور میلاسما کے لئے ایک بہت اچھا علاج ہے۔
ہائپر پگمنٹیشن کے علاج اور اس سے نجات کے لئے ملیٹھی استعمال کرنے کے کچھ آسان طریقے یہاں موجود ہیں۔
آپ ملیٹھی کو اپنے فیس پیک میں شامل کرکے یا دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔
دودھ ملیٹھی کا شربت
دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور سرخ خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔
ایک چائے کا چمچ ملیٹھی اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی لیں، دونوں کو ایک گلاس دودھ میں شامل کریں۔ اس دودھ کو رات میں پینے سے خون صاف ہوتا ہے اور جلد کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔
ملیٹھی کے ساتھ چند فیس پیک
مہاسوں اور سوزش سے لڑنے کے لئے ہلدی اور عرق گلاب کے فیس پیک کے ساتھ ملیٹھی کا پاؤڈر استعمال کرنے سے یہ آپ کی جلد پر ایک اچھا اثر ڈالتی ہے۔
دودھ اور ملتانی مٹی کے ساتھ ملیٹھی پاؤڈر ملاکر استعمال کرنے سے یہ سیاہ دھبوں اور ہائپر پگمنٹیشن کے لئے ایک اچھا گھریلوعلاج بن جاتا ہے۔
ملیٹھی پاؤڈر اور صندل کا پاؤڈر دونوں کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے یہ بھی ہائپر پگمنٹیشن اور تیل والی جلد کے لئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
دانوں و مہاسوں والی جلد کی حفاظت اتنی بھی مشکل نہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ عمدہ نتائج کے لیے ملیٹھی فیس پیک کو کم از کم 3 سے 6 ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگرآپ شوگر کے مریض ہیں یا ہائی بلڈ پریشرکی دوائیں لے رہے ہیں تو احتیاط کے ساتھ ملیٹھی کا استعمال کریں۔
آپ کو مناسب خوراک اور ایک ماہر کے ساتھ مشاورت کی ضرورت ہے۔
ملیٹھی ادویات میں بہت بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آنکھوں، بالوں، دماغ اور جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ملیٹھی بخار، گلے میں خراش، الرجی اور جلد کی بیماریوں میں بھی بہت مفید ہے۔
یہ ایک عام جڑی بوٹی ہے جو کہ گھروں میں گلے کی خراش کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
Comments are closed on this story.