Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا نسیم شاہ نے بابراعظم کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا؟

نسیم شاہ کبھی بابر اعظم کی اس طرح بے عزتی نہیں کر سکتے، سوشل میڈیا صارف
شائع 23 نومبر 2023 04:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی لڑائیاں، اختلافات اور کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں اکثر گردش کرتی ہیں جس کے بعد کرکٹرز کو کبھی ایک ساتھ تصاویر یا پھر بیانات کی صورت میں وضاحتیں دینی پڑتی ہیں۔

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی دستبردار ہوگئے اور ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیسٹ جب کہ شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی۔

کپتانی سے دستبرداری کے بعد شاہین اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم کے اختلافات کی خبریں بھی آئیں جن کی تردید بھی کر دی گئی تاہم اب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بابر اعظم کو انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ تو بابر اعظم کو انسٹاگرام پر فالو ہی ںہیں کرتے تھے جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نسیم نے کچھ دن قبل ہی بابر کو فالو کرنا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حارث رؤف نے سوشل میڈیا صارفین کو منافق کہہ دیا، وجہ کیا ہے؟

معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 6 سال کی پابندی عائد

ایک صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے، آخر یہ کیا کھچڑی پک رہی ہے؟

ادھر ایک اور صارف نے لکھا کہ نسیم نے بابر کو انسٹاگرام پر کبھی فالو نہیں کیا لیکن بابر اعظم کو ان فالو کرنے کی خبروں کے ساتھ ہی نسیم شاہ نے پہلی بار بابر اعظم کو فالو کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ کی بابر اعظم کو ان فالو کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، ایسا صرف سنسنی پھیلانے کے لیے کیا گیا ہے، نسیم شاہ کبھی بابر اعظم کی اس طرح بے عزتی نہیں کر سکتے۔

دراصل فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بابر اعظم کو انسٹا گرام پر ان فالو نہیں کیا بلکہ وہ ان کو فالو کر رہے ہیں۔

 فوٹو — اسکرین شاٹ
فوٹو — اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ بابر اعظم نے بطور کپتان 20 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی اور ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

babar azam

Instagram

Naseem shah

Social media reaction