Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اُشنا شاہ کی امتِ مسلمہ سے سورۃ بقرہ پڑھنے کی درخواست

'جو کچھ ہو رہا ہے، مسلمانوں تک پہلے ہی پہنچا دیا گیا تھا'
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 05:08pm
تصویر: عشنا شاہ/انسٹاگرام
تصویر: عشنا شاہ/انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازاٹھاتی رہتی ہیں۔ حالیہ پوسٹ میں اداکارہ نے امت مسلم سے ایک درخواست کرڈالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرکی گئی پوسٹ میں اشنا شاہ نے سورہ بقرہ پڑھنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنی کیفیت کے بارے میں بھی بتایا۔

اداکارہ نے امتِ مسملہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سب پر زور دیتی ہوں کہ وہ سورہ بقرہ کا انگریزی ترجمہ پڑھیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آپ مومن ہوں یا نہیں، اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مسلمانوں تک پہلے ہی پہنچا دیا گیا تھا‘۔

اشنا شاہ کے مطابق سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے کے بعد ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

’کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟‘

’بیویاں موبائل فون چیک کریں تو شوہرکو گھبرانا نہیں چاہیے‘

اشنا شاہ پہلے ہی دن سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والے بےگناہ اور معصوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کر رہی ہیں۔

غزہ پر جاری اسرائیلی فورسز کی بربریت سے اب تک جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں تو وہیں لاکھوں بےگھربھی ہوئے ہیں۔

Israel Palestine conflict

lifestyle

Ushna Shah

X Twitter

Palestinian people

Surah Baqrah