Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان رسالتﷺ اور قرآن کی گستاخی کرنے والا اوباما کا سابق مشیر گرفتار

نیو یارک پولیس نے سلڈووٹز پر دوسرے درجے کی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔
شائع 23 نومبر 2023 03:27pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

نیویارک میں حلال اشیاء فروخت کرنے والے کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق امریکی سفارت کار اسٹورٹ سلڈووٹزکو گرفتارکرلیا گیا، سابق امریکی صدر اوباما کے سابق مشیر کو متعدد الزامات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیو یارک پولیس نے سلڈووٹز پر دوسرے درجے کی ہراسانی، نفرت انگیز جرائم/ تعاقب، خوف پیدا کرنے کے لیے پیچھا کرنے اور ملازمت کی جگہ پر تعاقب کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ویڈیو میں سلڈووٹز، جو اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل اور فلسطینی امور کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکا ہے، کھانا فروخت کرنے والے شخص سے کہتا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع میں 4 ہزار فلسطینی بچوں کا قتل کافی نہیں تھا۔

سلڈووٹز کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے شخص کو ’دہشتگرد‘ قرار دیتے ہوئے اس پر حماس کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتا ہے۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے بدھ کے روز کہا کہ سلڈووٹز پر دوسرے درجے کی ہراسانی اور تعاقب کے تین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک نفرت انگیز جرم کے طور پر پیچھا کرنا ہے۔اُس نے 24 سالہ نوجوان سے کام کی جگہ پر متعدد بار رابطہ کیا اور اسلام مخالف بیانات دیے۔

ایکس پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں سلڈووٹز اپر ایسٹ سائیڈ پر کارٹ آپریٹر پر طنز کر رہا ہے۔

خوانچہ فروش اسے باربار وہاں سے جانے کیلئے کہتا ہے کہ وہ انگریزی نہیں بول سکتا۔

سلڈووٹز نے جواب میں کہا کہ، “مجھے بتاؤ کہ مجھے کیوں جانا چاہئے؟ میں یہاں کھڑا ہوں. میں ایک امریکی ہوں. یہ ایک آزاد ملک ہے. یہ مصر کی طرح نہیں ہے’۔

انگریزی نہ بولنے پر خوانچہ فروش کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سلڈووز نےاس پر بغیر اجازت یا ویزا کے امریکا میں کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

Blasphemy

Ex adviser to Obama

Islamophobic rant

Stuart Seldowitz

FORMER US DIPLOMAT STUART SELDOWITZ