Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت کی پاکستانی ٹی وی شو میں شمولیت، مداح اچنبھے میں

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ نے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شئیر کی۔
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 04:11pm

پاکستان کے مقبول میزبان و مصنف آفتاب اقبال کے شو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شمولیت کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو اچنبھے میں ڈال دیا۔

حال ہی میں مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے یوٹیوب چینل پرایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں آفتاب اقبال کو راکھی ساونت کے برابر میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں آفتاب اقبال کو راکھی ساونت کو ’خوش آمدید‘ کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں ایک بھونچال آںے والا ہے، راکھی ساونت آفتاب اقبال کے شو میں شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں:

مولانا طارق جمیل کے بیان پر مبنی راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل کے بیان پر مبنی راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

راکھی ساونت کی اس ویڈیو کے بعد مداحوں کی جانب سے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک صارف اس خبر سے خاصا خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم دراصل آفتاب اقبال کی ذہانت کے ذریعے نئی راکھی ساونت کو دیکھیں گے‘۔

ایک صارف اس فیصلے سے خاصا پر امید دکھائی دے رہے ہیں۔

کچھ صارفین کو شو کے آن ائر آنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

youtube

lifestyle

Rakhi Sawant

Aftab Iqbal

show

comedy show