Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، ’زپ لائن ایڈونچر‘ جلد کھول دیا جائے گا

میئرکراچی نے زپ لائن ایڈونچر کی ویڈیو شئیر کردی
شائع 23 نومبر 2023 03:12pm
اسکرین گریب — ٹوئٹر
اسکرین گریب — ٹوئٹر

کراچی کے سفاری پارک میں زپ لائن ایڈونچرکا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، جس کو جلد عوام کے کھول دیا جائے گا۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کے سفاری پارک میں زپ لائن ایڈونچر کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید لکھا کہ ٹیسٹ کے ذریعے زپ لائن کے وزن برداشت کرنے کی صلاحیت کا تعین کیا جارہا ہے، جسے جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زپ لائن کی ٹیسٹنگ کے دوران ایک شخص رسی کے سہارے ایک جگہ سے دوسری جگہ آرہا ہے۔

Murtaza Wahab

mayor karachi

Zipline