Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’لڑکی سے دھوکا کھانے پر رویا تھا‘ ، ہمایوں سعید نے پہلی بار دل ٹوٹنے کا قصہ سُنا دیا

'8 سال پہلے ایک لڑکی میرے گھر آگئی، وہ بضد تھی کہ مجھ سے شادی کرکے ہی واپس جانا ہے'۔
شائع 23 نومبر 2023 02:14pm
تصویر: ہمایوں سعید/انسٹاگرام
تصویر: ہمایوں سعید/انسٹاگرام

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے کیے گئے انکشاف نے سب ہی کو حیران کر ڈالا۔

خوبرو اداکار نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران نجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں اور کیریئر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے نئے آنے والے ڈرامے سے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ ’میں فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہا ہوں، میرا نیا ڈرامہ بہت جلد آن ائر ہوگا‘۔

ڈرامے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اداکار نے مزید کہا کہ ’اس ڈرامے کی اداکارہ یمنیٰ زیدی ہوں گی جبکہ عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ بھی ڈرامے میں نظر آئیں گے‘۔

شو میں موجود ایک تماشائی نے جب اداکار سے پہلی بار دل ٹوٹنے سے متعلق سوال کیا، تو ہمایوں سعید کی جانب سے حیران کن انکشاف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’جب میں 19 سال کا تھا تو اُس وقت مجھے ایک لڑکی نے دھوکا دیا تھا، اُس وقت میں چونکہ کنوارہ تھا، اس لیے لڑکی سے دھوکا ملنے پر بہت زیادہ رویا تھا‘۔

مزید پڑھیں:

ہمایوں سعید نے گولڈن ویزا حاصل کرلیا

یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہے ہیں؟

ہمایوں سعید نے شو کے دوران اپنی اداکاری کے کیریئر میں اب تک کا سب سے عجیب واقعہ بھی سنایا۔

انہوں نے ایک عجیب فین مومنٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’8 سال پہلے ایک لڑکی میرے گھر آگئی، وہ بضد تھی کہ اس نے مجھ سے شادی کرکے ہی واپس جانا ہے‘۔

اداکار کے مطابق اس دوران وہ خاصا پریشان ہوئے اور انہوں نے لڑکی سے واپس جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں، جس پر فین نے کہا کہ ’کوئی بات نہیں‘۔

شو میں ہمایوں سعید نے سینما گھروں کی ضرورت پر بھی اظہارِ خیال کیا تھا، ان کے مطابق ہمارے سینما گھروں میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور ترکش فلمیں لگنی چاہئیں۔

ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ۔

Interview

Pakistani Actor

Humayun Saeed

lifestyle

شخصیات

show

Heartbreak

cinema house