Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 6 سال کی پابندی عائد

ویسٹ اینڈین کھلاڑی رواں سال کے اگست میں جرم کے مرتکب قرار پائے گئے، آئی سی سی
شائع 23 نومبر 2023 01:17pm
ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز۔ فوٹو — فائل
ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز۔ فوٹو — فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز پر 6 سال کی پابندی لگادی۔

آئی سی سی کے مطابق مارلون سیموئلز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر 2019 میں ابو ظبی ٹی 10 لیگ میں کرناٹکا ٹسکرز کا حصہ تھے مگر تورنامنٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی تھی۔

کرکٹ کونسل نے کہا کہ مارلون سیموئلز پر ستمبر 2021 پر چار چارجز عائد کیے گئے اور رواں سال کے اگست میں وہ جرم کے مرتکب قرار پائے گئے تھے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کرکٹر تقریباً دو دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہیں تمام قواعد و ضوابط کا بخوبی علم ہے، وہ ریٹائرڈ کھلاڑی ہیں مگر ان پر پابندی ایک واضح پیغام ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی کے نئے قوانین کے تحت ٹرانس جینڈرز کی خواتین کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی

مودی کا ڈریسنگ روم کا دورہ متنازع ہوگیا

مارسل سیموئلز 2012 اور 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے اور انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2018 میں کھیلا تھا جبکہ ویسٹ انڈین بیٹر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

واضح رہے کہ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر پر 2008 میں بھی رقم اور فوائد لینے کا جرم ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ICC

Westindies

Marlon Samuels