Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

262 ادویات کی قیمتیں 15 سے 125 فیصد تک بڑھانے کی تیاریاں

نگراں وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
شائع 23 نومبر 2023 01:14pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پرغور کیا جائے گا۔

نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 5 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پرغور کرے گی، جب کہ ربیع سیزن 2023 کیلئے یوریا کھاد کی درآمد کی سمری بھی زیرغور لائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سندھ اور پنجاب کیلئے جولائی تا ستمبر 2023 کیش کریڈٹ کی سمری پیش کی جائے گی، جھل مگسی میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مارجنل پالیسی پرائسنگ مراعات دینے پرغور ہو گا، جب کہ نادرا کیلئے حکومت کی ری لینڈنگ پالیسی میں رعایت کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔