جوئیں فوری طور پر ختم کرنے والا جادوئی تیل
سرمیں جوؤں کا ہونا سب ہی کیلئے پریشان کن ہوتا ہے، سر کھجانے والوں کو دیکھ کر نہ صرف کراہت محسوس ہوتی ہے بلکہ ایسا کرنے والے بھی بے چین ہی رہتے ہیں۔
جوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اکثریت ’اینٹی لائس شیمپو‘ کا استعمال کرتی ہے لیکن چند ہی استفادہ حاصل کرپاتے ہیں۔
لیکن ان جوؤں سے اب گھر میں ہی باآسانی چھٹکار حاصل کیا جاسکتا ہے، نیم کا تیل ہماری اس پریشانی کو آسانی سے دور کرسکتا ہے۔
نیم ادویاتی خصوصیات کے سبب برصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
آئسکریم آپ کے گلے میں ہونے والی خراش کا علاج
نزلہ زکام سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے 2 مفید گھریلو ٹانک
ایک تحقیق کے مطابق نیم یا نیم کا تیل انفیکشن، درد اور بخار کے علاج کے لیے آج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اس میں موجود اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور کیڑے مار خصوصیات اسے جوؤں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مفید بناتی ہیں۔
جوؤں کے لئے نیم کا تیل کیسے استعمال کریں؟
جلد کے ماہرین کے مطابق نیم کا تیل چونکہ بہت تیز اور مضبوط ہوتا ہے، اس لیے اسے ناریل یا زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال کریں۔
اس تیل کو صرف اسکیلپ پر ہی لگائیں، اسے صرف کچھ گھنٹوں کیلئے ہی سر پر لگا رہنے دیں۔
Comments are closed on this story.