Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹام کروز جیسا اسٹنٹ کرنے کی فرمائش پر شاہ رخ کا مزاحیہ جواب

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے ان کے مداحوں نے ایک عجیب سی خواہش کا اظہار کر دیا جس کے جواب میں کنگ خان نے بڑا دلچسپ...
شائع 23 نومبر 2023 05:15pm
تصویر- انسٹا گرام
تصویر- انسٹا گرام

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے ان کے مداحوں نے ایک عجیب سی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس کے جواب میں کنگ خان نے بڑا ہی دلچسپ جواب دیا۔

حال ہی میں سوال و جواب کے ایک تفریحی سیشن ”آسک ایس آر کے“ میں ایک مداح نے کنگ خان سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوے ان سے ایک انوکھی فرمائش کردی۔

مداح نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’کیا آپ نے کبھی ایسا کچھ کرنے کے بارے میں سوچا ہے جو ٹام کروز نے ایم آئی 7 میں کیا تھا۔‘

اس تصویر میں ”ٹاپ گن“ اداکار ٹام کروز کو موٹر سائیکل پر موت کے منہ میں جانے والا اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان نے مداح کو مضحکہ خیز جواب دیتے ہوے لکھا کہ ’میرے پاس موٹر سائیکل نہیں ہے یار۔‘

واضح رہے کہ ٹام کروز کی فلم ”مشن امپوسیبل 7“ رواں سال کے اوائل میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں ہیلی ایٹویل، وینیسا کربی، ربیکا فرگوسن اور دیگراداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کئی بار اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ’شاہ رخ خان سے پوچھیں‘ کے عنوان سے سیشن کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں اولین نمبروں پر

شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو تحفہ دے دیا

بیوی کو کیسے سنبھالیں، مشورہ مانگنے والے کو شاہ رخ خان کا جواب

شاہ رخ کی رواں سال میں آنے والی فلموں ”پٹھان“ اور ”جوان“ نے باکس آفس پر بہت ذیادہ دھوم مچائی ہے۔

اور اب کنگ خان کی آنے والی فلم ڈنکی کا پہلا ”گانا لٹ پٹ گیا“ بدھ کی دوپہر کو جاری کیا گیا ہے۔

اس ٹریک میں فلم کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان ( ہارڈی) کو تاپسی پنوں (منو) سے محبت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

”لٹ پٹ گیا“ کو مشہور بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے جبکہ پریتم نے اسے کمپوز کیا ہے۔ یہ فلم 21 دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Bollywood

Tom Cruise

lifestyle

X Twitter

INDIAN FILMS

Shahrukh Kan

indian film Actor

Ask SR Session