Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امرود اور اس کے پتوں کے 5 بہترین فوائد

امرود میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیئم اور فائبرز کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے
شائع 23 نومبر 2023 01:32pm
تصویر-فری پک
تصویر-فری پک

ہ سبزی اور پھل صحت کے حوالے سے بہت اہم کردارادا کرتے ہیں، امرود بھی ایک ایسا پھل جو ہمیں بہت سے فوائد دیتا ہے۔

امرود میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیئم اور فائبر کی زیادہ مقداراس کے بے شما فوائد میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امرود کا پھل ہی نہیں بلکہ اس کے پتوں کا رس بھی ہمارے لئے اتنا ہی مفید ہے۔

ان کے رس کو ہم اکثر گلے کی سوزش کی صورت میں نیم گرم پانی میں ڈال کر غرارے کی صورت میں استعمال کرتے ہیں۔

امرود کے چند اہم فوائد جانیے۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے

امرود کےرس میں ذیابیطس کے شکار افراد میں بلڈ شوگر کی مقدارکو متوازن کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

دل کی بیماریوں میں مدد گار

امرود کے پھل کا رس دل کی بیماریوں میں مثبت ردعمل کو ظاہر کرتا ہے یہ فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے.

جس کی بدولت ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

ہاضمے کے لیے بہترین

امرود اور اس کے پتوں کا رس آپ کے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور اسہال ہونے سے روکتا ہے اس کے سآتھ ہی قبض کی صورت میں یہ آپ کے لیے بہترین علاج ہے۔

مزید پڑھیں

امرود کے پتوں کے ناقابل یقین فائدے

بڑھتی عمر کی خواتین توانائی بحال رکھنے کے لیے غذا میں تبدیلی لائیں

گیس کے شکار افراد کیلئے احتیاط اور مفید ٹوٹکے

وزن کونہ بڑھنے دینے میں مفید

امرود میں فائبرز بہت ذیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے یہ آپ کی صحت کو بہتر کرنے اور وزن کو بڑھنے نہ دینےمیں مدد کرسکتا ہے۔

کینسر کے سیل سے بچاؤ

امرود کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیت کی وجہ سے یہ کینسر کے خلیات کے بننے ، ان کے بڑھنے اور ان کے پھیلنے کے عمل کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Diabetes

Heart disease

lifestyle

digestion

Cancer Cell

Weight management