Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ کے باعث لاہور میں جمعہ کو بھی لاک ڈاؤن لگانے پر غور

لاہور میں اسموگ کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 12:16pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج پھر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا، جس میں اسموگ کے تدارک کے لیے’سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن’ لگانے کی تجاویز تیار کرلی۔

ذرائع نگراں حکومت نے کہا کہ سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار ہے، رواں جمعہ کو تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیزبند کرنے کی تجویز ہے۔

ہفتہ کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر، فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے،جبکہ ریسٹورنٹس بند کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کام کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات کی اینٹی اسموگ کارروائیاں جاری ہے، گزشتہ روزبھٹوں اورانڈسٹریز کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے66 مقامات پر چھاپہ مارا گیا۔

لاہور میں 32 انڈسٹریزمیں ای سی ایس سسٹم انسٹال نہ ہونے پرغیرفعال کردیا اور دو انڈسٹریزکو ای سی ایس سسٹم انسٹال نہ ہونے پربند کردیا گیا ہے۔

بادامی باغ میں حاجی اسلم فاؤنڈری کو خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، تین بُٗھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی انسٹال نہ ہونے پر بند کردیا گیا۔

smog

smog emergency

punjab smog