توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر، اگلی سماعت پر معاملہ نمٹادیں گے، ممبر نثار درانی
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی، اور کہا اگلی سماعت پر معاملہ نمٹادیں گے۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کے کیس کی سماعت ہوئی، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری اور وزارت داخلہ کی جانب سے سیکشن آفیسر ڈاکٹرخالد نعیم پیش ہوئے۔
ممبرالیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ جیل میں پہلا ٹرائل نہیں۔
ممبر نثار درانی نے کہا کہ چلیں اس پرہم کوئی آرڈر پاس کر دیتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی اور ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت پر معاملہ نمٹا دیں گے۔
Comments are closed on this story.