Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث رؤف نے سوشل میڈیا صارفین کو منافق کہہ دیا، وجہ کیا ہے؟

ٹیسٹ کرکٹ کا مطلب صرف 10 سے 12 اوورز روزانہ کرنا نہیں، فاسٹ بولر
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 11:26am
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف نے شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو منافق کہہ دیا۔

گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، گرین شرٹس 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک کینگروز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گے۔

دورہ آسٹریلیا کے خلاف قومی اسکواڈ میں ورلڈ کپ 2023 میں غیر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف شامل نہیں، اس ضمن میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اپنی مسلسل کرکٹ کھیلنے اور فٹنس کے پیش نظر دورہ آسٹریلیا کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

وہاب ریاض کی وضاحتوں کے باوجود اس معاملے پر ناقدین نے فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا میں متوقع 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز سے گریز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پرناقدین کی تنقید کے بعد حارث رؤف رؤف نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ایسا کرنے والوں کو منافق قرار دے دیا۔

ایکس پراپنی پوسٹ میں فاسٹ بولرنے کہا کہ چند روز قبل ورلڈکپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ مذاق بھی اڑایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اکثرماہرین چاہتے تھے کہ انہیں ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا جائے مگر اب اچانک وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ میں بغیر کسی جسمانی اور ذہنی تیاری کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں۔

حارث رؤف کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کا مطلب صرف 10 سے 12 اوورز روزانہ کرنا نہیں، آپ کو دن میں 90 اوورز تک میدان میں رہنا پڑتا ہے اور آسٹریلیا میں دسمبر کے دوران موسم انتہائی گرم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذکاء اشرف کی تقرری: وفاقی حکومت سمیت دیگر کو جوابات داخل کرانے کیلئے مہلت مل گئی

مودی کا ڈریسنگ روم کا دورہ متنازع ہوگیا

فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ میں پچھلے 6 ماہ سے بھاگ رہا ہوں اور میرا جسم یقینی طور پر ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہوگیا ہوگا، یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد ہماری 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ہوگی۔

Wahab Riaz

Haris Rauf

Pakistan vs Australia

X Twitter