اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور ریکارڈ قائم، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 701اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کیا تھا اور 100انڈیکس میں827 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 340 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 500 کا ہوا، کاروبار کے دوارن 100انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے سے 58 ہزار 800 کی بلند سطح پر پہنچا۔
اس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سابق ڈائریکٹر پی ایس ایکس امین یوسف کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
سرمایہ کار کہتے ہیں کہ مثبت خبروں کے ایکس چینج پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں مارکیٹ میں کریکشن آئی بھی تو معمولی ہوگی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں سستا ہونے والا ڈالر کاروبار کے اختتام پر چند پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے ۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.