Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی، نثار کھوڑو کی تردید

سعید غنی نے اختر جدون کی ن لیگ میں شمولیت سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 04:34pm
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

سابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اخترجدون بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے، سعیدغنی نے ان کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

عام انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، سیاسی جوڑ توڑ میں بھی تیزی نظر آرہی ہے، سندھ میں جہاں ایم کے رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تو وہیں پیپلزپارٹی کے رہنما ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز صوبائی صدر بشیرمیمن سے ملاقات کی تھی، جس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، تاہم سعید غنی سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 سابق ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں تیز، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

نثار کھوڑو کی تردید

آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کےتحت یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کے دوران پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے اخترجدون کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کردی ہے اور کہا کہ انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیارنہیں کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اختر جدون کون لیگ میں خوش آمدید کہتا ہوں، آپ سے کیا ہواوعدہ ان شاءاللہ پورا کریں گے۔

PMLN

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024