Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راجوڑی میں 2 افسروں سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک

سرحدی اضلاع میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
شائع 23 نومبر 2023 09:09am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

مقبوضہ جموں و کشمیر کے راجوڑی میں دو افسروں سمیت چار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز راجوری ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور حُریت پسندوں کے درمیان تصادم کے دوران دو فوجی افسران اور دو جوان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے بعد دھرمسال کے بجیمال علاقے میں موجود دو حریت پسندوں کے تعاقب کے لیے اضافی دستے تعینات کیے گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں میں دو کیپٹن اور دو حولدار شامل ہیں، جبکہ دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تصادم میں زخمی ہونے والوں کو ادھم پور میں آرمی کے کمانڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بجیمال میں پھنسے ہوئے دو حریت پسندوں جن کے بارے میں شُبہ ہے کہ وہ غیرملکی شہری ہیں، جو اتوار کے روز سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

مقامی افراد نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ حُریت پسندوں کو تلاش کرنے کے لیے اتوار سے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں

ہریانہ میں ایک بار پھر ہندو مسلم کشیدگی، پوجا کیلئے جانیوالی خواتین پر پتھراؤ کا الزام

میں اپنے بابا سے ملنا چاہتی ہوں ان کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہوں، بیٹی یاسین ملک

یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا، مشعال ملک

انہوں نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے دیہاتیوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی اور بچوں نے اسکول جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راجوری اور پونچھ کے سرحدی اضلاع میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Indian police

Jammu and Kashmir