Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف شرائط پر جنوری سے گیس مزید 200 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

صارفین کو 458 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، ذرائع
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 08:54am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس کی قیمت میں مزید 200 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

گیس کی قیمتوں میں آئی ایم ایف شرائط پر 173 فیصد اضافہ کیا چکا ہے، جولائی میں پی ڈی ایم حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 23 ارب 56 کروڑ بوجھ ڈالنے کے ساتھ کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی بھی تیاری ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پرعملدرآمد کی تیاریاں جاری ہیں، 2024 میں بھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کا پلان کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں مزید 200 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے جس سے صارفین کو 458 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کا دوسری قسط سے پہلے ایک اور مطالبہ سامنے آگیا

ایف بی آر نے بینکوں کے منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کردیا

بجلی کے نرخوں میں ٹیرف کی ری بیسنگ پر نظرثانی اور جنوری سے جون تک ماہانہ پیداواری لاگت کی بنیاد پراضافے کا بھی امکان ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صارفین پر 400 ارب روپے کا بوجھ منتقل کیا ہے اور یہ سلسلہ مستقل میں بھی جاری رہے گا۔

IMF

gas prices

Gas

PAKISTAN IMF AGREEMENT