Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نگراں حکومت کا بڑا فیصلہ

نگراں حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں
شائع 22 نومبر 2023 08:15pm

نگراں حکومت نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرتجارت و صنعت گوہر اعجاز ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مصدق ذوالقرنین ، فواد انور، شاہد صورتی ٹیکسٹائل ایڈوائزی کونسل کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میاں احسن، یعقوب احمد، عامر فیاض اور شاہد عبداللہ کو بھی رکن مقرر کیا گیا ہے، ان کے علاوہ شہزاد ملک ، وحید احمد اور خلیل ستار نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ ذوالفقار ملک، سلمان حنیف عدنان ہیرانی اور زبیر طفیل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری تجارت ، خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے جبکہ چیف سیکریٹریز بھی ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے۔

اسلام آباد

gohar ejaz

textile

caretaker federal government

Caretaker Federal Minister of Commerce and Industry

Gohar Ijaz

Export Advisory Councils

Domestic exports

Non Textile Export Advisory Council