Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں دھماکے، 5 افراد جاں بحق 5 زخمی

عینی شاہدین کے مطابق باجوڑ دھماکا نہایت زودار تھا ، جس کے باعث گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 10:44pm
باجوڑ دھماکے میں جاں بحق سبز علی خان کی تباہ شدہ گاڑی
باجوڑ دھماکے میں جاں بحق سبز علی خان کی تباہ شدہ گاڑی

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں صدارتی ایوراڈ یافتہ ملک اسلم نور اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دژہ غونڈے میں ہونے والے اس دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

دوسری جانب باجوڑ میں ایک دن میں دو بم دھماکے دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سبزعلی خان ولد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سبز علی خان باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر اور سماجی کارکن تھے اور علاقے میں اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا نہایت زودار تھا ، جس کے باعث گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

دوسرا دھماکا شام سے پہلے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خزانہ میں ہوا۔

دھماکا اس وقت ہوا جب ستارخان المعروف استاجی ایک جنازہ میں شرکت کے بعد واپس پیدل آرہے تھے۔

دھماکے میں ستار خان جاں بحق جبکہ تین افراد نیازمین، ابراہیم اور مندرو حاجی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر خار اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ستار خان، جاں بحق شخص انصار السلام کے سابقہ فاٹا کے امیر مولانا عبدالسلام مرحوم کے والد تھے۔

ستار خان اور ان کے ساتھی نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوا۔

ستار خان کے بیٹے مولانا عبد السلام کو چند ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

North Waziristan

Blast

Bajour