Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی واقعات: راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشن کی تعمیر نو کا دوبارہ کام شروع

میٹرو بس کی بحالی کے لیے تخمینہ 10 کروڑ روپے لگایا گیا
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 09:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سانحہ 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں راولپنڈی میں نذر آتش کیا گیا میٹرو اسٹیشن کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا، جس کا تخمینہ 10 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

مشتعل مظاہرین نے 9 مئی کو سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کو مظاہروں کے دوران نذر آتش کیا تھا۔

کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے آر ڈی اے افسران کے ہمراہ سیکتھ روڈ میٹرو اسٹیشن کا دورہ کیا۔

میٹرو بس کی بحالی کے لیے تخمینہ 10 کروڑ روپے لگایا گیا، جس کی بحالی کا کام 45 روز میں مکمل کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے نذر آتش ہونے کے بعد سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کو مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کی بحالی سے ملحقہ علاقوں کے مسافر بآسانی سفر کر سکیں گے۔

rawalpindi

9 May

MAY 9 RIOTS

Rawalpindi to Islamabad Metrobus

sixth road rawalpindi

Metro Bus Station

rawalpindi sixth road metro station