پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس: پولیس نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا
پولیس بیان کےبعداسدعمرکےوکلاء نے درخواست ضمانت واپس لےلی
پولیس نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف کیس واپس لے لیا، جس کے بعد اسدعمر کے وکلاء نے بھی درخواست ضمانت واپس لےلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسد عمر کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفورکاکڑ نے سماعت کی۔
کیس میں اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے سیشن عدالت میں اہم بیان دیا، اور تفتیشی افسر نے اسد عمر کے خلاف کیس واپس لینے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
پولیس بیان کے بعد اسد عمر کے وکلاء نے بھی ان کی درخواست ضمانت واپس لے لی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد درخواست ضمانت نمٹا دی۔
pti
Asad Umer
PTI Leaders arrested
مقبول ترین
Comments are closed on this story.