بغیر لائسنس موٹر سائیکل پر آنے والے طلبہ کا اسکول میں داخلہ بند
لائسنس نہ رکھنے والے طلبہ اپنی موٹر سائیکل پر اسکول نہ آئیں، نوٹیفکیشن
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل پر اسکول آنے والے طلبہ کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے بغیر لائسنس موٹرسائیکل پر اسکول آنے والے طلبہ کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر لائسنس موٹرسائیکل پر آنے والے طلبہ کا اسکول میں داخلہ بند ہے، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے طلبہ اپنی موٹر سائیکل پر اسکول نہ آئیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر طلبہ دوسرے لوگوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، ناخوشگوار واقعے کی صورت میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار نہیں ہو گا۔
Schools
Lahore High Court
motercycle
Driving License
مقبول ترین
Comments are closed on this story.