Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

فلم کے ٹیزر کے بعد اب فلم سازوں نے فلم کے پہلے گانےسے مداحوں کو حیران کردیا۔
شائع 22 نومبر 2023 07:04pm
تصویر-زوم ٹی وی
تصویر-زوم ٹی وی

بالی ووڈ ادکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا جو کہ تاپسی پنو اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا ہے ریلیز کردیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ اس سال کی آنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کے ٹیزر کے بعد اب فلم سازوں نے پہلے گانے سے مداحوں کو حیران کردیا۔

’ڈنکی‘ کے ٹیزر کے بعد جسے ڈراپ 1 کا نام دیا گیا ہے اب فلم سازوں نے مداحوں کے لیے ایک نیا سرپرائز پیش کیا ہے۔

انہوں نے راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ سے ڈراپ 2 ریلیز کیا ہے، فلم 30 دن میں ریلیز کی جائے گی۔

اس موقع کا جشن منانے کے لئےفلم سازوں نے پہلے گانے ’لٹ پٹ گیا‘ کی نقاب کشائی کی ہے۔

فلم کا پہلا گانا شاہ رخ خان (ہارڈی) اور تاپسی (منو) پر فلمایا گیا ہے۔

یہ فلم چار دوستوں اور غیر ملکی ساحلوں تک پہنچنے کے لئے ان دوستوں کی جستجو کی دل کو چھو لینے والی کہانی ہے۔

یہ فلم اس مشکل لیکن زندگی کو بدلنے والے سفر کا خاکہ پیش کرتی ہے جو وہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر اہم ترین دن پر جاری کرنے کا اعلان

شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں اولین نمبروں پر

’بھارت میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے‘

فلم کی کاسٹ میں بومن ایرانی، تاپسی پنو، وکی کوشل، وکرم کوچر اور انیل گروور شامل ہیں۔ جبکہ اسے گوری خان اور راجکمار ہیرانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

’ڈنکی‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ہے جو 21 دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس کا مقابلہ پربھاس کی فلم ’سالار‘ سے ہوگا۔

Christmas

Bollywood

Shahrukh Khan

lifestyle

Indian artist

Tapsi pannu