Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

شیخ رشید، غلام سرور، پرویز خٹک، پرویز الہی اور مراد سعید کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 03:21pm

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے اور 13مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی ہے۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات وریلویز شاہد اشرف تارڑ نے شرکت کی، جب کہ وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا اور ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔

اجلاس میں نیب کی سفارش پر 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی سمیت 29افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، زلفی بخاری، شیخ رشید، غلام سرور خان، پرویز خٹک، پرویز الہی ، مراد سعید، حماد اظہر، عمرایوب اور علی امین گنڈاپور کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس میں 13 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی گئی، کمیٹی نے عدلیہ کی ہدایات پر7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے، اور نظرثانی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی۔

ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

imran khan

pti chairman